Category Archives: ہنسی غم کا علاج
پاکستانی کہاوتیں
٭- ہمارا ایک فوجی دس امریکی فوجیوں پر بھاری ہے اور سو انڈین فوجیوں پر-
٭-مولانا فضل الرحمن کی حکومت آنے سے یہودی بہت ڈرتے ہیں انہوں نے باقی سارے سیاست دان خرید لیے ہیں-
٭-دو تین کشمیری مجاہد انڈیا میں گھس کر ہزاروں فوجیوں کو واصل جہنم کر دیتے ہیں، ان کی مدد ان دیکھی مخلوق کرتی ہے-
٭- پاکستان خلائی مخلوق کی نگرانی میں چل رہا ہے ۔
٭- پاکستانی مرد میں مردانہ طاقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے ،اسے ختم کرنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں-
٭- چائنہ نے 300 روپے فی گھر، بجلی آفر کی تھی جو ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے نہیں لی- ٭-اگر فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے تو سیاست دان ملک بیچ کر کھا جائیں، پر مسلسل خسارے میں جانے والا ملک خریدے گا کون یہ کوئی نہیں بتاتا-
٭- انڈین سیاست دان اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور ہمارے سیاست دان انڈیا کے ساتھ مخلص ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں-
٭- چاند سے خانہ کعبہ نظر آتا ہے، فیس بُکی مجاہدین کا فوٹو شاپ اعلان-
٭-اسرائیل کا قیام پاکستان کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا تھا ۔
٭- اسلام میں خون دینا مکروہ اور اعضا کی پیوند کاری حرام ہے ۔
٭- میرا گردہ خراب ہو گیا ہے ۔ کہاں سے ملے گا ۔
٭- 100 طاقت ور یہودی امریکا اور یورپ کو چلاتے ہیں، دو ارب عیسائی اور ڈیڑھ ارب مسلمان بیوقوف ہیں-
٭- مسلمانوں نے طب کے میدان میں ترقی کی اور طب یونانی میں نام پیدا کیا ۔
٭- مغرب کی ترقی کا راز ، ہماری کتابوں سے چوری ہے، جو اُس نے اندلس سے لوٹی ۔
٭- اگر ہلاکو بغداد کی لائبریری کو نہ جلاتا تو چاند پر ہماری بستیاں ہوتیں ۔
٭- ترقی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں. سب نے مر جانا ہے. دنیا سے محبت نہیں ہونی چاہیے-
٭- سائنس کی کوئی بات یقینی نہیں ہوتی بلکہ گمان پر منحصر ہیں جبھی وہ گمراہ ہوجاتے ہیں ، عبدالسلام مردہ باد!
٭-اچھا مسلمان وہ ہے جو افغانستان ایران اور بنگلہ دیش کو بھی برا سمجھے اور انڈین مسلمانوں کو منافق-
٭-ایک رات علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور صبح اپنے دوست قائداعظم کو بتایا تو قائد اعظم نے پاکستان بنا دیا-
٭- مطالعہ پاکستان میں جو بھی لکھا ہے وہی سچ ہے جو اسے نہ مانے وہ غدار ہے اسے غوری میزائل پر بٹھا کر انڈیا بھیج دینا چاہیے-
٭- مکہ میں ملنے والی پیرا سیٹا مول بابرکت ہے ایک گولی کھانے سے سردرد دور ہوجاتا ہے ، یہاں دس بھی کھالو فائدہ نہیں ۔
٭- سنا ہے زمزم کے پانی کو ہر وقت فرشتے سجدہ کرتے ہیں ، میں اپنا کفن خالص زمزم میں دھلوا کر لایا ہوں ۔
٭-ہم اپنی تمام کمینگیوں اور حرام زدگیوں کے باوجود بہت جلد سپر پاور بن جائیں گے۔
٭- زیادہ پڑھنے لکھنے سے دماغ خراب ہو جاتا ہے-
٭- 72 فرقے ، جہنم میں، میرا فرقہ جنت میں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حسبِ حال

پٹھان : میں اِ س سے اپنا ڈرائیونگ لائیسنس بنواؤں گا ۔
پٹھان کی ماں بولی : اِس کی بات کا یقین مت کرو یہ ہیروئین پی کر کچھ بھی بول سکتا ہے ۔
پٹھان کا باپ نیند سے جاگ کر بولا : مجھے پتہ تھا کہ چوری کی کار میں ہم زیادہ دور نہیں جاسکتے ۔
ڈگی سے آواز آئی : خان صاحب ہم نے باڈر کراس کیا کہ نہیں ؟
بوڑھا، بڑھیا اور چھوٹی چھوٹی تفریحات !
کہ ریٹائرڈ زندگی کیسے گذرتی ہے ؟
آپ دونوں بور نہیں ہوتے ؟
کیا آپ کی زندگی میں کوئی تفریح ؟
کوئی ہلا گُلّہ یا کوئی ایڈ ونچر ہے ؟
اب اُنہیں کیا بتایا جائے ، کہ ہماری زندگی کیسے گذرتی ہے ، مثلاً
ایک دن ہم اپنی ہاوسنگ کالونی سے صدر کی طرف گئے وہاں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ہفتہ بھر کا سامان خریدا ، ہم چاہیں تو پورے مہینہ کا سامان بھی خرید سکتے ہیں یا کالونی کے سٹور سےروزانہ یہی سامان خرید لیں جو گھر سے صرف دوسو میٹرز پر ہے ، لیکن پھر وہاں روزانہ وہی شکلیں وہی بات ،
کیسا حال ہے ؟
بچے کیسے ہیں ؟
تمھاری بیوی کل پارک میں ملی تھی بیمار لگ رہی تھی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے ؟
ارے ، تم پرسوں لنگڑا کر چل رہے تھے ، کیا ہوا تھا ؟
وغیرہ وغیرہ !
انسان روزانہ یہ باتیں سُن کر بور ہوجاتا ہے ۔
ہم دونوں سٹور سے نکلے ، تو دیکھا پولیس والا ، کار کے پاس کھڑا چالان کاٹ رہا تھا ۔
میں آگے بڑھا۔ بولا ،
"نوجوان کچھ رعایت ہو سکتی ہے ؟”
اُس نے بالکل توجہ نہ دی، میں نےآہستہ سے کہا ،
” گدھے کا بچہ "
اُس نے دوسرا چالان بنانا شروع کر دیا ۔
بڑھیا نے میری طرف دیکھ کر کہا ،
” بندر کی اولاد بہرا لگتا ہے "
پولیس والے نے دوسرے چالان کے بعد تیسرا چالان کاٹنا شروع کیا ۔
اُس دن ہم دونوں نے بلا مبالغہ 30 چالان کٹوائے اور وہ بھی اتنا ہٹ دھرم تھا کہ ٹکٹ پر ٹکٹ کاٹے جا رہا تھا ، گویا اُسے اور کوئی کام نہیں وہ اپنا پورے مہینے کا کمیشن شاید آج ہی بنا لے ۔
ہم دونوں روزانہ ایسے ہی چھوٹے موٹے مزاح سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
کہتے ہیں، بوڑھا اور بچہ ایک جیسا ہوتا ہے ۔ لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ بوڑھے تجربہ کار ہوتے ہیں !